۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم کے شعبۂ خواتین کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکیزہ معاشروں کی تشکیل میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور کلیدی رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم کے شعبۂ خواتین کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکیزہ معاشروں کی تشکیل میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور کلیدی رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسلوں کی تربیت کا آغاز ماں کی گود سے ہوتا ہے۔ مکتب اہل بیت علیہم السلام مثالی ماں عطا کرتا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دور حاضر میں وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام اور اپنے عقائد و حقوق کے تحفظ کے لئے خواتین کا میدان عمل میں اترنا انتہائی ضروری ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین نے کہا کہ ثقافتی یلغار معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے، لہٰذا اس حوالے سے خواتین کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .